28 فروری 2016 - 17:27
عراق کے دارالحکومت بغداد کے خودکش حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے الصدر سٹی میں ہونے والے خود کش حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صدر سٹی کے ایک پرہجوم بازار میں دو خوفناک بم دھماکوں میں شہید ہونے والے بےگناہ شہریوں تعداد پچاس ہو گئی ہے۔ اس پہلے آمدہ خبروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچیس اور زخمیوں کی تعداد ساٹھ بتائی گئی تھی۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں یا اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی شہید ہو گئے ہیں۔ بغداد کے ہی ایک مضافاتی علاقے میں ایک الگ دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم بارہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے اب شہری علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس اب داعش کے آخری سب سے بڑے گڑھ موصل کی آزادی کی تیاری کر رہی ہے۔

.......

/169